حضرت حسن بصری (رحمتہ اللہ علیہ) فرما تے ہیں

حضرت حسن بصری (رحمتہ اللہ علیہ) فرما تے ہیں کہ ایک دن میں ایک عا بد نوجوان کے ہمراہ بصرہ کے با زارو ں اور گلیو ں میں چکر لگا رہا تھا کہ ہم ایک طبیب کے پا س پہنچے جو کر سی پر بیٹھا ہوا تھا ۔ ا س کے سامنے مرد، عورتیں بچے ہاتھ میں بوتلیں لیے کھڑے تھے۔ ان بو تلو ں میں پانی تھا ان میں سے ہر ایک حکیم صاحب سے اپنی بیماری کا علا ج دریا فت کر رہا تھا ۔ یہ نو جوان حکیم کی طر ف بڑھا اور کہنے لگا... حکیم صاحب: " کیا آپ کے پا س کوئی ایسی دوا بھی ہے جو گنا ہو ں کو دھو ڈالے اور دلوں کی بیماریاں ٹھیک ہو جائیں؟" حکیم صاحب نے کہا: " جی ہاں" ۔ تو نو جوان نے کہا کہ اچھا پھر دیدیجئے ۔ حکیم صاحب نے کہا: " دس چیزیں مجھ سے حاصل کر لے ۔ تو اضع کے درخت کی جڑوں کے ساتھ فقر کے درخت کی جڑیں لے لے اور توبہ کا ہلیلہ اس میں ڈال دے۔ پھر اس کو رضا کی کھرل میں ڈال دے۔ پھر قنا عت کے ہاون دستے سے اسے کو ٹ دے ۔ پھر اس کو تقویٰ کی دیگ میں ڈال دے اور حیا کا پانی اس میں ملا دے اور محبت کی آگ سے اسے جو ش دے دے اور پھر شُکر کے پیا لے میں اس کو نکال دے اور امید کے پنکھے سے اس کو ہوا دے (یعنی ٹھنڈا کر ) پھر اس کو حمد کے چمچے سے پی لے۔ جب آپ اس طر ح کر لیں گے تو دنیا اور آخرت کی ہر بیماری اور مصیبت سے آپ کو فا ئدہ ہو جائے گا۔ فائدہ ہی نہیں ہو گا بلکہ بیماریاں بھی دور ہو جا ئیں گی.

Comments