مقاتل بن سلیمان رحمہ اللہ مسکرائے اور فرمای

عباسی خلیفہ منصور اپنے دربار میں تخت نشین تھا کہ ایک مکھی اسے بار بار تنگ کرنے لگی ۔ اس نے مکھی کو بھگانے کی بہت کوشش کی لیکن مکھی نے جان نہ چھوڑی یہاں تک کہ وہ پریشان ہوگیا ۔ اس نے دربان سے کہا کہ دیکھو محل میں کوئی عالم ہے ؟
دربارن نے کہا : ہاں مقاتل بن سلیمان ہیں ۔
منصور نے کہا : انہیں اندر بلاؤ
جب وہ تشریف لے آئے تو منصور نے کہا : آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اللہ نے مکھی کو کس مصلحت کیلئے پیدا کیا ہے ؟
مقاتل بن سلیمان رحمہ اللہ مسکرائے اور فرمایا : متکبر لوگوں کو ذلیل کرنے کے لئے ۔

Comments