شیخ سعدی فرماتے ہیں
شیخ سعدی فرماتے ہیں ایک بادشاہ کسی نیک فقیر کی بات پر غصہ ہوا تو اسے جیل میں ڈلوا دیا اور اس پر مظالم شروع ہو گئے۔ فقیر کے دوستوں نے اسے نصیحت کی کہ بادشاہ کو ناراض کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس پر فقیر نے کہا کہ سچی بات کرنا عین عبادت ہے۔
بادشاہ کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے کہا کہ اب فقیر جیل میں ہی مرے گا اور یہ پیغام ایک غلام کے ذریعے فقیر تک پہنچا دیا ۔ اس پر اس مرد نیک نے کہا کہ دنیا کی زندگی میرے لئے ایک گھڑی کے برابر ہے، مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ہو جائیں گے
، لٰہذا اے بادشاہ، زندگی اس طرح گزار کہ لوگ تیرا ذکر اچھے انداز میں کریں، نہ کہ تیرے مرنے کے بعد تجھ پرلعنت بھیجیں۔
(حکایات شیخ سعدی )
Comments