پانی ســــــے ڈر کر اُس نــــــے رونا دھونا شروع کردی

ایک بارشاہ ایک غلام کــــــے ساتھ کشتی میں سوار ھوا.. غلام نے کبھی دریا نہیں دیکھا تھا اور نہ ھی کشتی میں سوار ھوا تھا.. پانی ســــــے ڈر کر اُس نــــــے رونا دھونا شروع کردیا..

بادشاہ کو غلام کا رونا دھونا ناگوار گزرا..

کشتی میں ایک دانا شخص سوار تھا جو بادشاہ ســــــے بولا.. " آپ حکم دیں تو میں اســــــے خاموش کروا سکتا ھوں.. "

بادشاہ نــــــے کہا.. " بڑی مہربانی ھوگی.. "

دانا کــــــے کہنــــــے پر لوگوں نــــــے غلام کو اُٹھا کر دریا میں پھینک دیا.. چند غوطــــــے کھانــــــے کــــــے بعد غلام کو دریا ســــــے باھر نکال لیا گیا.. باھر آنــــــے کــــــے بعد وہ خاموشی ســــــے ایک کونــــــے میں بیٹھ گیا اور اُس کو سکون ھو گیا..

بادشاہ کو تعجب ھوا.. دانا ســــــے دریافت کیا کہ اس میں کیا حکمت تھی..

جواب ملا.. " غلام نــــــے اس ســــــے قبل ڈوبنــــــے کی تکلیف نہیں اُٹھائی تھی اور کشتی میں محفوظ رھنــــــے کی قدر ســــــے ناواقف تھا..

آرام کی قدر وھی کرتا ھــــــے جو کسی مصیبت میں پھنس جائــــــے..!!

Comments