ایک بچے کو دیکھا… وہ کھڑا رو رہا تھا

حضرت بہلول رحمتہ اللہ علیہ (حضرت بہلول ولی اللہ تھے) گزر رہے تھے، ایک بچے کو دیکھا… وہ کھڑا رو رہا تھا … دوسرے بچے اخروٹ سے کھیل رہے تھے… انہوں نے سمجھا اس کے پاس اخروٹ نہیں، اس لیے رو رہا ہے، میں اس کو لے کر دیتا ہوں ، انہوں نے کہا بیٹا !رو نہیں … میں تجھے اخروٹ لے کر دے دیتا ہوں … تو بھی کھیل۔
اس بچے نے کہا: بہلول! کیاہم دنیا میں کھیلنے آئے ہیں؟
ان کو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ بچہ ایسا جواب دے گا تو انہوں نے کہا اچھا، پھر کیا کرنے آئے ہیں؟
بچے نے کہا: الله تعالیٰ کی عبادت کرنے آئے ہیں …
انہوں نے کہا بچے! … ابھی تو تم بہت چھوٹے ہو …تمہارے غم کی یہ چیز نہیں ہے، ابھی تو تمہارا اس منزل میں آنے میں بھی بہت وقت پڑا ہے …
تو اس نے کہا: ارے بہلول! مجھے دھوکہ نہ دے … میں نے اپنی ماں کو دیکھا ہے … وہ صبح جب آگ جلاتی ہے تو پہلے چھوٹی لکڑیوں سے جلاتی ہے اور پھر بعد میں بڑی لکڑیاں رکھتی ہے… اس لیے مجھے ڈر ہے کہیں دوزخ مجھ سے نہ جلائی جائے اور میرے اوپر بڑوں کو نہ ڈالا جائے ۔
یہ سن کر بہلول رحمتہ اللہ علیہ بے ہوش ہو کر گر گئے۔ کافی دیر بعد جب ہوش آیا تو وہ بچہ جا چکا تھا ۔ آپ نے وہاں موجود بچوں سے پوچھا کہ یہ بچہ کون تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے

Comments