وطن کے تحفظ کی جنگ لڑنے والے مررہے ہیں آپ اب تو یقینا’’


مجھے ’’عبدالقادر ملا کی شہادت‘‘ پر انتظار ہے، ’’بلاول بھٹو کے تعزیتی کلمات کا، الطاف حسین کے مذمتی بیان کا، میاں صاحب کے اظہارِ افسوس کا، اے این پی کی جانب سے شہید کے لیے خراجِ تحسین کا، مجھے انتظار ہے ہر اس پارٹی ہر اس فرد کی جانب سے اظہارِ افسوس کا جو پچھلے دنوں ’’وطن عزیر کی محبت میں سرشار ہو ہو کر‘ جماعتِ اسلامی پر پابندی کےمطالبے کر رہا تھا‘‘ میں انتظار کروں گا ’’سلیم صافی کے پروگرام کا، مجھے امید ہے ان جیسا ’’ محبِ وطن صحافی‘‘ ضرور بنگلہ دیش میں پاکستان کے نام پر شہید ہونے والوں کے لیے آواز اٹھائے گا۔۔
اور سب سے زیادہ مجھے انتظار ہے ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے اظہارِ شرمندگی کا، آپ کے ساتھ وطن کے تحفظ کی جنگ لڑنے والے مررہے ہیں آپ اب تو یقینا’’ آپ کی طرف سے دو بول تعزیت کے ہی سہی ادا ہوں گے۔۔۔۔!!


Comments