تم کو معلوم ہے یہ امیر المومنین عمر ہمارا غلام ہے


فرمایا ایک دن حضرت امیر المومنین سیدنا عمر فاروق (رضی للہ تعالیٰ عنہ) ممبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو حضرت حسین (رض) نے حضرت عبد الله ابن عمر (رض) سے کہا عبد الله تم کو معلوم ہے یہ امیر المومنین عمر ہمارا غلام ہے
حضرت عبد الله ابن عمر (رض) کو یہ بات کافی ناگوار گزری اور بطور شکایت
یہ بات رات کو حضرت ابن عمر نے امیر المومنین سے کہی کہ حسین نے آج ایسا کہا ہے

حضرت امیر المومنین لیتے ہوے یہ بات سن رہے تھے جسے ہی حضرت عبد الله ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ حسین نے آج مجھے کہا کہ عمر ہمارا غلام ہے تو ایک جھٹکے سے حضرت عمر ابن خطاب (رض) اٹھ کر بیٹھ گئے اور فورا کہتے عبد الله کیا یہ سچ ہے حسین نے ایسا کہا ہے
حضرت ابن عمر نے فرمایا جی جب آپ ممبر پر کھڑے تھے تب حسین (رض) نے ایسا کہا تھا ....
حضرت ابن خطاب (رض) کی آنکھوں میں آنسو آ گئے فرمایا عبد الله ابھی فورا اٹھو اور حسین کے پاس جاؤ اور اس سے کہنا میرے بابا کہ رہے ہیں جو تم نے دوپہر کو کہا تھا عمر ہمارا غلام ہے ، یہ جملہ ایک کاغذ پر لکھ کر دے دو ، عمر کی بخشش کے لئے یہ ایک تحریر کافی ہوگی .....

Comments